Thursday, May 9, 2024

سندھ ہائیکورٹ ملزموں کی انکوائری میں تاخیر پر نیب پر برہم

سندھ ہائیکورٹ ملزموں کی انکوائری میں تاخیر پر نیب پر برہم
May 28, 2019
کراچی ( 92 نیوز) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ملزموں کی انکوائری  میں تاخیر پرپراسیکوٹر جنرل نیب تفتیشی افسر پر برہمی کا اظہار کیا ہے ، عدالت نے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر  پیش رفت رپوٹ دیں ورنہ سخت حکم جاری کریں گے۔ سندھ ہائیکورٹ میں ملزم عبدالسلام ،عارف اور دانش کے خلاف نیب انکوئری کا معاملے کی سماعت ہوئی ، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نےانکوئری میں تاخیر پرپراسیکوٹر جنرل نیب اور  تفتیشی افسر پربرہمی کااظہار کیا۔ چیف جسٹس  نے ریمارکس دیے کہ  پراسیکوٹرجنرل صاحب دیکھ رہےہیں نہ آپ اپنے آئی اوز کی کارکردگی، کیا آپ اس کارکردگی سے مطمئن ہیں ، آپ لوگ کال اپ نوٹس بھیج دیتےہیں ، مگر انکوائری میں ہر بار وقت درکار ہوتاہے۔ عدالت نے استفسار کیاکہ  ہمیں یہ بتائیں نیب کو ایس او پیز کے تحت انکوئری مکمل کرنے کیلئے  کتنا وقت درکار ہوتا ہے ۔ نیب پراسیکوٹر نے کہاکہ نیب ایس او پیز کے تحت انکوئری 4 ماہ میں مکمل کرنا ہوتی ہے۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نےکہاکہ ایک ہفتے کے اندر پیش رفت رپوٹ دیں ورنہ سخت حکم نامہ جاری کریں گے۔ عدالت نے ملزموں  کے خلاف انکوائری مکمل کرکے 25 جون کو رپورٹ طلب کرلی۔