Wednesday, April 24, 2024

سندھ ہائیکورٹ، شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری

سندھ ہائیکورٹ، شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری
November 15, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دے دی۔

شرجیل میمن کو دبئی میں جاری ایکسپو نمائش کے لئے فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے جبکہ وکلاء نے عدالت میں بیان دیا کہ وفاق اور نیب کو شرجیل میمن کے بیرون ملک جانے پر اعتراض نہیں ہے۔

وکیل کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے شرجیل میمن کودبئی ایکسپو کیلئے فوکل پرسن مقرر کیا ہے، عدالت نے حکم دیا کہ شرجیل میمن یکم اپریل 2022 سے قبل واپس آجائیں، شرجیل میمن کو دس لاکھ روپے بطور زر ضمانت جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔