Sunday, September 8, 2024

سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد صوبائی حکومت کے تبادلوں کے اختیارات ختم

سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد صوبائی حکومت کے تبادلوں کے اختیارات ختم
September 7, 2017

کراچی (92 نیوز) سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد حکومت سندھ کی جانب سے کیے گئے تبادلوں کے اختیارات ختم ہوگئے۔ چیف سیکرٹری کے دفتر سے سات جولائی سے 6 ستمبر تک 18 نوٹی فی کیشن جاری کر کے 60 پولیس افسران کے تبادلے کیے۔

حکومت سندھ نے سات جولائی سے 6 ستمبر تک 18 نوٹی فیکیشن جاری کر کے 60 پولیس افسران کے تبادلے کیئے۔ جس میں 7 ایڈیشنل آئی جیز، 12 ڈی آئی جیز اور 41 ایس ایس پیز شامل ہیں۔  

ایڈیشنل آئی جیز میں مشتاق مہر، غلام قادر تھیبو، خادم حسین بھٹی، آفتاب پٹھان، سردار عبدالمجید دستی شامل ہیں۔ مشتاق مہر اور غلام قادر تھیبو کے دو مرتبہ تبادلے ہوئے۔ ڈی آئی جیزمیں عبدالکریم، ڈاکٹر امیر شیخ، عمران یعقوب منہاس، مظہر نواز شیخ، فرحت علی جونیجو، آزاد خان، ثاقب اسماعیل میمن شامل ہیں۔

ادھر سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کے ایس ایس پیز کے تبادلوں کے اختیارات ختم ہوگئے۔ سہیل انور سیال اب ڈی آئی جیز کےتبادلے آئی جی سندھ کی مشاورت سے کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی سندھ کابینہ اور امن امان کے اجلاسوں میں آئی جی کی شرکت یقینی ہوگئی ہے۔