Wednesday, May 8, 2024

سندھ ہائی کورٹ نے رہنما ایم کیو ایم عامر خان ، طارق باٹا کو بری کر دیا

سندھ ہائی کورٹ نے رہنما ایم کیو ایم عامر خان ، طارق باٹا کو بری کر دیا
April 15, 2020
 کراچی (92 نیوز) سندھ ہائی کورٹ نے رہنما ایم کیو ایم عامر خان اور طارق باٹا کی سزا کالعدم قرار دے کر بری کر دیا۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما عامر خان کو بڑا ریلف مل گیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے عامر خان کی سزا کےخلاف اپیل پر 17 سال بعد فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے عامر خان اور طارق باٹا کی سزا کالعدم قرار دے دی۔ عدالت نے عامر خان کی سزا بڑھانے کے لیے سندھ حکومت کی درخواست مسترد کر دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے سال دو ہزار تین میں متحدہ کے دو کارکنوں انعم عزیزاور محمد نعیم کے قتل کے الزام میں عامرخان کو دس برس اور ملزم طارق کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ اس وقت عامر خان ایم کیوایم حقیقی کے جنرل سیکرٹری تھے۔ دوسری جانب احتساب عدالت میں پاکستان پیڑولیم لمیٹڈ میں غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی  اور شریک ملزم ارشد مرزاعدالت میں پیش نہیں ہوئ اورلاک ڈاون کی وجہ سے حاضری سےاستثنی کی درخواست کی جس کوعدالت نے منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت چودہ مئی تک ملتوی کر دی۔