Thursday, April 18, 2024

سندھ ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس کی سماعت بارہ جون تک ملتوی کردی

سندھ ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس کی سماعت بارہ جون تک ملتوی کردی
June 8, 2015
کراچی(92نیوز)توہین عدالت کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں شروع ہوئی تو آئی جی سندھ سمیت بارہ افسران لائن بناکر عدالت میں پیش ہوئے۔ آئی جی سندھ کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے اےٹی سی کا محاصرہ کرنے اور پولیس افسران کے خلاف شوکاز نوٹس سے متعلق جواب عدالت میں جمع کروایا۔ انہوں نے عدالت کو بتایاکہ انیس مئی کو آئی جی سندھ اہم میٹنگ میں تھے جس کی وجہ سے انکا سندھ ہائی کورٹ کے رجسٹرار اور پولیس افسران سے رابطہ نا ہوسکا۔ رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ نے بھی اس بات کی تائید کی تھی کہ آئی جی سندھ سے رابطہ نا ہونے پر سیکریٹری داخلہ کو بلایا گیا تھا۔ عدالت نے شدید اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ تئیس مئی کو بھی پولیس افسران نے عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑائیں ہائی کورت کا محاصرہ کرنے کے حوالے سے رپورٹ عدالت اب تک پیش کیوں نہیں کی گئی۔ ہم توہین عدالت کیس کا جلد فیصلہ کرنا چاہتے ہیں  حکومت اس حوالے سے جلد جواب داخل کروائے۔ آئی جی سندھ کے وکیل کی جانب سے عدالت سے مہلت طلب کی گئی تو عدالت نے کیس کی سماعت بارہ جون تک ملتوی کردی۔