Saturday, May 11, 2024

سندھ گندم اسکینڈل، چیئرمین نیب کا مزید 2 مقدمات کی تحقیقات کا حکم

سندھ گندم اسکینڈل، چیئرمین نیب کا مزید 2 مقدمات کی تحقیقات کا حکم
May 7, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) سندھ میں سرکاری گوداموں سے گندم چوری کرنے والوں کو نیب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے مزید 2 مقدمات کی تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا۔ گندم چراکر مال بنانے والوں کو نیب کا چیلنج درپیش ہے، چیئرمین نیب نے سندھ کے سرکاری گوداموں سے گندم غائب کرنے والوں کیخلاف مزید دو مقدمات کی تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا۔ چئیرمین نیب نے ہدایت کی کہ گندم کی گھوٹکی سے کراچی ترسیل میں چوری کی تحقیقات کی جائیں، اصل اسٹاک کی جانچ پڑتال میں کرپشن کی بھی تحقیقات ہونی چاہئیں، ڈی جی نیب سکھر کو تحقیقات کا حکم دیا گیا۔ چیئرمین نیب نے کہا بدعنوان عناصر سے سرکاری فنڈز برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے جائیں، اس سے قبل بھی نیب پندرہ ارب کے گندم اسکینڈل میں 10 ارب کی ریکوری کرچکا ہے۔ نیب اعلامیہ کے مطابق دونوں مقدمات پہلے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو ریفر کئے گئے تھے تاہم تحقیقات واپس لیکر نیب کو دی گئی ہیں۔