Thursday, April 18, 2024

سندھ کے ڈاکٹرز کو پنجاب کے ڈاکٹرز کے برابر تنخواہ و مراعات ملیں گی ، مرتضیٰ وہاب

سندھ کے ڈاکٹرز کو پنجاب کے ڈاکٹرز کے برابر تنخواہ و مراعات ملیں گی ، مرتضیٰ وہاب
February 25, 2019
کراچی ( 92 نیوز) مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ  سندھ کے ڈاکٹرز کو پنجاب کے ڈاکٹرز کے برابر تنخواہ و مراعات ملیں گی۔ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے گا۔ مرتضیٰ وہاب نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ بھارت کا پاکستان کیخلاف شر انگیز پراپیگنڈا ہے ، بھارت کیخلاف بھارتی سازشوں کو بے نقاب کیا جائے ۔ مسئلہ کشمیر پر گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی رائے شماری کی قرارداد پر عمل درآمد ہونا چاہیے۔