Wednesday, April 24, 2024

سندھ کے پہلے بڑے قومی پرچم کی تنصیب کا کام مکمل

سندھ کے پہلے بڑے قومی پرچم کی تنصیب کا کام مکمل
March 2, 2020
کراچی ( 92 نیوز) پاکستان کے دوسرے اور سندھ  کے پہلے بڑے قومی پرچم کی تنصیب کا کام مکمل ہوگیا، لبِ مہران کے مقام واکنگ ٹریک پر تین سو فٹ اونچے قومی پرچم کو لہرانے کا ٹرائل کیا گیا تو شہریوں کی بڑی تعداد قومی پرچم  دیکھنے پہنچ گئی۔ سکھر میں سندھ کے سب سے بڑے قومی پرچم کی  تنصیب کا کام مکمل کرلیا گیا ہے واکنگ ٹریک پر نصب ہونے والے پرچم کی لمبائی 300 فٹ سے  زائد ہے جبکہ پرچم پر سنہرے حروف سے اللہ تعالیٰ کا نام بھی لکھا گیا ہے۔ میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ نے قومی پرچم کی تنصیب کے حوالے سے جاری کام کا معائنہ کیا  اور جھنڈا لہرا کر ٹرائل بھی لیا گیا۔ جھنڈے کو لہراتا دیکھ کر شہریوں نے پرجوش ہوکر پاکستان زندہ باد کے نعرےلگائےاس  موقع پر میئر سکھر کا کہنا  تھا کہ یہ پرچم سکھر کی پہچان بنے گا۔ واہگہ بارڈر کے بعد یہ ملک کا دوسرا بڑا قومی پرچم ہے ،  جو 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر لہرایا جائے گا۔