Monday, May 13, 2024

سندھ کے وزراء کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں، حلیم عادل شیخ

سندھ کے وزراء کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں، حلیم عادل شیخ
November 17, 2019
کراچی (92 نیوز) تحریک انصاف کے رہنماء حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں عوام کتوں، ٹڈی دل اور ایڈز سمیت کئی عذاب کا شکار ہیں، سندھ کے وزراء کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے کراچی میں انصاف ہائوس میں پریس کانفرنس میں عمران خان کےآئندہ برس وزیراعظم نہ رہنے سے متعلق بلال بھٹو کے بیان پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان 5 سال مکمل کریں گے۔ پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ سندھ کے عوام کتوں کے رحم وکرم پر ہیں۔ کبھی ایڈز کی بیماری پھوٹ پڑتی ہے تو کبھی ٹڈی دل حملہ کرتے ہیں۔ سندھ کے وزراء مسائل حل کرنے کے بجائے کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ حکومت نوازشریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیتی تو ڈیل کی باتیں پھلائی جاتیں۔ انہوں نے کہا کہ 30 برسوں سے حکومت میں رہے اپنے علاج کے لئے اسپتال نہیں بناسکے۔ پی ٹی آئی رہنماء مزید بولے کہ مولانا صاحب کے دھرنے سے انہوں نے دس سال کے لئے حلوہ اور ڈیزل جمع کرلیا ہے۔