Monday, May 13, 2024

سندھ کے وزراء دھمکیاں دیتے ہیں، سکھربینچ کے جج کا انکشاف

سندھ کے وزراء دھمکیاں دیتے ہیں، سکھربینچ کے جج کا انکشاف
March 31, 2021

سکھر (92 نیوز) سندھ ہائیکورٹ سکھر بنچ کے جج جسٹس آفتاب احمد نے دوران سماعت بھری عدالت میں بتایا کہ سندھ کے وزرا دباؤ میں لانے کیلئے راکٹ لانچر مارنے اور تنخواہیں روکنے کی دھمکیاں دیتے ہیں ۔

سندھ میں کتوں کے کاٹے جانے کے واقعات  پر  سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ نے فریال تالپور اور گیان چند ایسرانی کی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے کیس نمٹادیا ۔  سماعت کے دوران جج آفتاب احمد گورڑ نے بڑا انکشاف کیا  کہ انہیں دھمکیاں دی گئیں   اور کہا کہ وزراء دباؤ  میں لانا چاہتے ہیں،  ایک وزیر ہتا ہے کہ جج کو راکٹ  لانچر لگائیں گے ۔

 جسٹس آفتاب احمد نے کہا میں روزانہ لاڑکانہ سے گزرتا ہوں، لگاؤ مجھے راکٹ  جبکہ تنخواہیں بند کرنے کی دھمکیاں بھی نہ دی جائیں ۔

فاروق ایچ نائیک نے دھمکانے کو شرارت قرار دے دیا، عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ منتخب نمائندے ایسے واقعات نہیں روک سکتے تو علاقوں میں نہ آئیں ، کہا جاتا ہے کہ  کتے کو مارنا گناہ ہے، کیا کتا کاٹے تو یہ ثواب ہے ؟، عدالت نے کہا اب کسی کو کتے نے کاٹا تو نقصان کا ازالہ سندھ  حکومت کرے گی  جبکہ کسی کے مرنے کی صورت میں سر کی قیمت ادا کی جائے گی ۔

عدالت نے سرکاری رپورٹ مسترد کرتے ہوئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو تحریری بیان دینے کا حکم دیا ، رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ 40 یو سی سیکریٹریز، 9 ٹی ایم اوز اور  سی ایم او کو معطل کیا گیا ہے ۔