Monday, September 16, 2024

سندھ کے نئے کپتان کا 41 گاڑیوں کے ساتھ شاہانہ پروٹوکول

سندھ کے نئے کپتان کا 41 گاڑیوں کے ساتھ شاہانہ پروٹوکول
July 31, 2016
سکھر(92نیوز)سندھ کو  نیا کپتان مل گیا وہی روایتی ٹھاٹھ  باٹھ  اور شان و شوکت  اور صوبے میں تبدیل ہوا تو محض وزیر اعلیٰ  اور باقی سب کچھ وہی ہے جو ہمیشہ سے ہوتا آیا ہے مراد علی شاہ جہاں جہاں گئے ، پروٹوکول، لمبی گاڑیاں اور لاؤ لشکر ساتھ ساتھ گھومتا رہا ۔ تفصیلات کےمطابق ایک ، دو تین نہیں جناب پوری 41 گاڑیاں جی ہاں یہ ہے سندھ کے نئے کپتان کا لاؤ لشکر وہ مامور ہے اپنے قائد کی حفاظت کے لئے۔ سندھ کے نئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پرانی پالیسیاں جاری رہیں گی جی ہاں اسی پالیسی میں شامل ہے گاڑیوں کا لمبا پروٹوکول ۔ سید مراد علی شاہ گئے سکھر ، ایئرپورٹ سے نکلے تو گاڑیوں کا روایتی پروٹوکول تھا تیار لمبے لشکر کے ہمراہ پہنچے گڑھی خدا بخش  اور کڑے پہرے میں حاضری دی پارٹی قائدین کےمزار پر۔ باہر آئے تو 41گاڑیاں اپنے کپتان کو اکیلا چھوڑ گئیں جی ہاں کیونکہ ایک عدد ہیلی کاپٹر جو منتظر تھا مزید سفر کے لئے۔ وزیراعلیٰ سندھ ہیلی کاپٹرمیں سوار ہو کر کراچی کے لئے روانہ ہو گئے۔