Friday, March 29, 2024

سندھ کے مفادات کا  ہر صورت تحفظ کریں گے:  وزیراعلیٰ سندھ

سندھ کے مفادات کا  ہر صورت تحفظ کریں گے:  وزیراعلیٰ سندھ
March 21, 2017
کراچی(92نیوز)وزیراعلیٰ سندھ کہتے ہیں سندھ کے مفادات کے تحفظ کے لیے ہرحدتک جائیں گے۔تربیلا اورمنگلا ڈیمز ڈیڈلیول پرہیں پانی کی کمی کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان سندھ کاہی ہوگا۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعلٰی سندھ سیدمرادعلی شاہ نے خطرے کی گھنٹی بجادی کہتے ہیں ملک بھرمیں پانی کابڑابحران آنیوالاہے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ آبی معاہدوں پرعمل نہیں کیاجارہا، وزیراعلٰی سندھ کہتے ہیں کرپشن کیخلاف زیروٹالرنس ہے ۔شرجیل میمن کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پران کاکہناتھاکہ ان کوضمانت کیوں دی یہ سوال ججزسے پوچھاجائے۔ وزیراعلٰی نے وفاق کی پالیسیوں کوبھی آڑے ہاتھوں لیاکہتےہیں سندھ کے مطالبے پرچشمہ لنک کینال کوبندنہیں کیاگیا جبکہ ساہیوال میں کوئلے سے بجلی تیارکرنا بھی سمجھ سے بالاترہے۔