Saturday, April 27, 2024

سندھ کے مختلف اضلاع میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ، مارکیٹیں سنسان

سندھ کے مختلف اضلاع میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ، مارکیٹیں سنسان
November 26, 2017

اسلام آباد ( 92 نیوز ) اسلام آباد دھرنے کیخلاف آپریشن کے بعدحیدرآباد ،سکھر بدین، گھوٹکی، کشمور اور لاڑکانہ سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کردی گئی ۔ دکانیں بند ہونے سے مارکیٹیں سنسان جبکہ جگہ جگہ دھرنے جاری ہیں ۔
فیض آباد دھرنے کے خلاف آپریشن کے بعد ملک بھر کی طرح سندھ کے مختلف شہروں میں بھی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔ متعدد شہروں میں تاجر تنظیموں کی طرف سے مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کردی گئی ۔
حیدرآباد میں فیض آباد دھرنے کیخلاف آپریشن پر مختلف علاقوں میں تجارتی و کاروباری مراکز بند ہیں ۔ حیدر چوک پر مختلف مذہبی جماعتوں کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے ۔ مظاہرین نےحکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔
سکھر اور روہڑی میں تاجروں کی اپیل پر شہر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے ۔ جبکہ مذہبی جماعتوں کے کارکنوں کا پریس کلب کے سامنے دھرنا جاری ہے۔
بدین، گھوٹکی، جامشورو، کندھ کوٹ، کشمور، لاڑکانہ، میرپورخاص، سانگھڑ، ٹھٹھہ،نواب شاہ اور عمرکوٹ میں مکمل شٹرڈاؤن ہے ۔
دکانیں بند ہونے سے مارکیٹیں ویرانے کے مناظر پیش کر رہی ہیں، جبکہ عوام کا جم غفیر احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں میں شریک ہے ۔
تاجر تنظیمیں بھی تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لئے دکانوں کو مطالبات کی منظوری تک بند رکھنے پر آمادہ ہیں ۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ فیض آباد دھرنے کی قیادت کے حکم تک احتجاج جاری رکھیں گے ۔