Friday, April 26, 2024

سندھ کے لوگوں کو صاف پانی کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے، سید مراد علی شاہ

سندھ کے لوگوں کو صاف پانی کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے، سید مراد علی شاہ
December 8, 2017

کراچی (92 نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کو صاف پانی کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔ اس حوالے سے جرمن کمپینوں کو سندھ میں صنعتوں کے قیام کے لئے اراضی فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔
جرمن قونصل خانے میں پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام ہونے والے پروگرام میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ان کی حکومت سندھ کے لوگوں کو صاف پانی کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے اور یہ ایسا شعبہ ہے جس میں جرمن کمپنیاں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ سندھ حکومت سرمایہ کاروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری ر کھے گی۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی میں جرمن انڈسٹریل زون ایک اچھا آئیڈیا ہے۔ جرمنی سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے۔ جرمنی وہ پہلا ملک ہے جس کے ساتھ ۵۰ کی دہائی میں پاکستان نے پہلا تجارتی معاہدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جرمن پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مطالبہ پر معروضی طور پر غور کیا جائے گا۔
دوسری طرف جرمن قونصل جنرل نے بھی سید مراد علی شاہ کے اس اقدام کو سراہا۔
جرمن قونصل جنرل نے پاکستان کو بہترین کاروباری ملک قرار دیا اور کہا کہ ہم مشکور ہیں کے جرمنی کمپینوں کو کاروبار کے لیے تحافظ فراہم کیا جا رہا ہے۔
رنگا رنگ تقریب کے اختتام میں جرمن فوگ ڈانس کے ساتھ ساتھ پاکستان کے تمام صوبوں کے ثقافتی رقص بھی پیش کئے گئے۔