Friday, April 26, 2024

سندھ کے لوگوں کو بچانے کی جنگ لڑ رہے ہیں : مصطفیٰ کمال

سندھ کے لوگوں کو بچانے کی جنگ لڑ رہے ہیں : مصطفیٰ کمال
May 8, 2016
سکھر (92نیوز) پاک سرزمین پارٹی کے رہنماو¿ں نے سکھر کا دورہ کیا ہے۔ لیگی رہنما سلطان شاہ اور پیر آف رانی پور کمال کے قافلے میں شامل ہو گئے۔ دوسری طرف سکھر میں مصطفیٰ کمال کے قافلے پر پتھراو¿ بھی ہوا ہے۔ اس موقع پر مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ لوگوں کو بچانے کی جنگ لڑنے آئے ہیں۔ وہ سکھر میں کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال، انیس قائم خانی، ڈاکٹر صغیر سمیت دیگر رہنماوں کے ہمراہ سکھر پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ ہم نفرت پروان نہیں چڑھائیں گے اور اب بھائی اپنے بھائی کو نہیں مارے گا۔ انہوں نے کہا سیاستدانوں نے 30 برسوں سے لوگوں کو لوگوں کا دشمن بنا رکھا ہے مگر جب مفادات کی بات آتی ہے تو یہ دشمنوں کو بھی دوست بنا لیتے ہیں۔ مصطفیٰ کمال نے کہا ہر لیڈر وزیراعظم بننے کا خواہشمند نظر آتا ہے۔ 60ءاور 70ءکی دہائی سے یہ باتیں سنتے آ رہے ہیں۔ سندھ کے عوام پینے کے پانی سے محروم ہیں۔ تھر میں ماﺅں کی گود میں سیکڑوں بچے جا نیں دے رہے ہیں۔ اسپتالوں میں ادویات ہیں نہ اسکولوں میں اساتذہ۔ انہوں نے کہا عوام اپنے بچوں کیلئے اچھا پاکستان آج سے ہی بنانا شروع کر دیں۔ ہم لوگوں کو بچانے کی جنگ لڑنے آئے ہیں۔ میرا رب جانتا ہے میری نیت کیا ہے۔