Thursday, April 25, 2024

سندھ کے ضلع سجاول میں تعلیم کا شعبہ ابتری کا شکار

سندھ کے ضلع سجاول میں تعلیم کا شعبہ ابتری کا شکار
February 26, 2020
 کراچی (92 نیوز) سندھ کے ضلع سجاول میں تعلیم کا شعبہ ابتری کا شکار ہے۔ ایک ہزار 700 سے اسکولوں میں آدھے اسکول بند ہیں۔ سندھ کا بڑا ساحلی ضلع سجاول بدترین صورتحال سے دوچار ہے۔ ضلع سجاول میں 1 ہزار 700 پرائمری سیکنڈری، ہائی اسکولز میں سے آدھے بند ہیں۔ جو چل رہے ہیں ان میں بھی اساتذہ نایاب اور سہولیات کا فقدان ہے۔ سجاول میں تعلیم کے شعبے کی ابتری کی کہانی خود ڈپٹی اسپیکر ریحانہ لغاری بھی سناتی ہیں۔ بدین میں بھی اسکولوں کی حالت  کچھ اچھی نہیں ہے۔ 377 سرکاری اسکول مکمل طور پر بند ہیں جبکہ 100 سے زائد سرکاری اسکولوں کی عمارتیں خستہ حالی کا شکار ہیں۔ اسکول بند ہونے سے بدین کے 10 ہزار طلباء حصول تعلیم سے محروم ہیں۔