Monday, May 13, 2024

سندھ کے شہری علاقوں کو مال غنیمت سمجھ کر لوٹا جا رہا ہے ، مصطفی کمال

سندھ کے شہری علاقوں کو مال غنیمت سمجھ کر لوٹا جا رہا ہے ، مصطفی کمال
May 29, 2021

کراچی (92 نیوز) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال کا کہنا ہے سندھ کے شہری علاقوں کو مال غنیمت سمجھ کر لوٹا جا رہا ہے۔

مصطفی کمال نے احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ بلاول بھٹو پانی کے مسئلہ پر پنجاب سے بہت ناراض ہے۔ یہ ایک اچھی بات ہے۔ کراچی پاکستان کو ستر فیصد ریونیو کما کر دیتا ہے۔ کراچی میں پچھلے کئی برسوں سے نیا پانی کا سسٹم نہیں آیا ہے جبکہ یہاں کے لوگوں کا پانی چوری کرکے انہیں لوگوں کو بیچا جا رہا ہے۔ ارسا سے سندھ کوچھتیس ہزار تین سو ستر ملین  گیلن پانی  ملتا ہے جس میں سے صرف پانچ سو چالیس ملین پانی کراچی کو ملتا ہے۔ کراچی کو سندھ کا ڈیڑہ فیصد ہی پانی ملتا ہے جہاں سندھ کی پچاس فیصد آبادی رہتی ہے۔

پی ایس پی چیئرمین نے کہا کہ شہری نوکریوں پر بھی دیہی کوٹے والوں کی دی جارہی ہے۔ کراچی سے انڈسٹریز دوسرے شہروں اور دوسرے ملکوں میں منتقل ہو رہی ہے۔ یہاں سے اربوں روپے رشوت کے عوض شہریوں سے لئیے جا رہے ہیں۔

مصطفی کمال نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی وجہ سے وفاقی حکومت چل رہی ہے۔ اسی لئے سندھ میں پیپلزپارٹی کو کھلی چوٹ ملی ہوئی ہے۔