Friday, May 3, 2024

سندھ کے سرکاری اسپتالوں کی نرسوں کا احتجاج پانچواں دن بھی جاری

سندھ کے سرکاری اسپتالوں کی نرسوں کا احتجاج  پانچواں دن بھی جاری
May 3, 2019
کراچی (92 نیوز) سندھ کے سرکاری اسپتالوں کی نرسوں کا احتجاج پانچویں دن بھی جاری ہے۔ نرسیں کراچی پریس کلب کے باہر موجود ہیں۔ مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی جارہی ہے۔ نرسوں کا مطالبہ ہے کہ وظیفے میں اضافہ کیاجائے۔ ترقیاں بھی دی جائیں۔ ہیلتھ الائونس دیا جائے۔ نرسزکی دس ہزارخالی پوسٹوں پر فوری بھرتیاں کی جائیں۔ نرسوں کا کہنا ہےکہ وہ مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رکھیں گی۔ قبل ازیں دھرنے پر موجود نرسوں نے ریڈزون کی جانب پیش قدمی کی تو پولیس نے دھاوا بول دیا، پولیس اہلکاروں نے لاٹھی چارج کے بعد متعدد نرسوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ مظاہرین نے وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب مارچ شروع کیا تو پولیس رکاوٹ بن گئی ، اسی دوران پولیس اور مظاہرین کا ٹکراؤ ہوگیا، اور آپس میں گتھم گتھا بھی ہوگئے ۔ مظاہرین نے رکاوٹیں ہٹانے کی کوشش کی لیکن پولیس نے 10 سے زائد مظاہرین کو شکنجے میں لیکر تھانے پہنچا دیا ۔ پولیس کی بھاری نفری نے وزیراعلیٰ ہاؤس کی طرف جانے والے راستے بند کردیے، اور مظاہرین کو پی آئی ڈی سی تک ہی محدود کردیا ۔