Friday, April 26, 2024

سندھ کے سرکاری اسپتالوں کی نرسز کی ہڑتال بارہویں روز بھی جاری رہی

سندھ کے سرکاری اسپتالوں کی نرسز کی ہڑتال بارہویں روز بھی جاری رہی
July 15, 2019
کراچی ( 92 نیوز) سندھ کےسرکاری اسپتالوں کی نرسوں کا آج بارہوں دن بھی  کراچی میں احتجاج جاری  رہا ،نرسیں  اسپتال کی ایمرجنسی وارڈاور دیگرشعبوں میں فرائض انجام دینے کے بجائے پریس کلب پر نعرے لگاتی رہیں ، دوسری جانب وزیراعلی سندھ نے سیکریٹری صحت  کو فوری طلب کرلیاہے۔ سندھ کےسرکاری اسپتالوں کی نرسوں کا احتجاج آج بھی جاری رہا،  نرسیں پریس کلب پرمطالبات کے حق میں نعرے لگاتی رہیں  ادھر  سرکاری اسپتالوں میں مریض پریشان ہیں جنہیں  نہ کوئی ڈرپ لگانے والاہے اور نہ ہی انجکشن لگائے جارہے ہیں۔ نرسیں نہ ایمرجنسی میں فرائض انجام دے رہی ہیں اور نہ وارڈز میں ،  دوسری جانب وزیراعلی سندھ  نے نرسوں کے احتجاج کا نوٹس لے لیاہے ، مراد علی شاہ نے سیکریٹری صحت کو فوری طوراپنے آفس طلب کیاہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ  نرسوں کے مطالبات کی فائل لیکر آئیں ۔ نرسوں کامطالبہ ہے کہ ڈی ڈی اوپاورپرنسپل کودئے جائیں ، وظیفہ میں اضافہ اور فورٹیرفارمولاکے تحت ترقی بھی دی جائے۔