Thursday, April 25, 2024

سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں ہیپا ٹائٹس کی ادویات نایاب ہوگئیں

سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں ہیپا ٹائٹس کی ادویات نایاب ہوگئیں
November 23, 2019
کراچی (92 نیوز) سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں ہیپا ٹائٹس کی ادویات نایاب ہوگئیں، ہیپا ٹائٹس کنٹرول پروگرام کے پاس ادویات کا اسٹاک ختم ہوگیا۔ سرکاری اسپتالوں سے مریض مایوس لوٹنے لگے۔ ہیپا ٹائٹس کنٹرول پروگرام کو 6 ماہ سے ادویات کی فراہمی بند ہے جس کے باعث ہیپا ٹائٹس اے، بی، سی میں مبتلا ہزاروں مریضوں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہو گئے۔ غریب مریض میڈیکل اسٹورز سے مہنگی ادویات خریدنے پرمجبور ہیں۔ ادویات کی قلت سے ہیپا ٹائٹس کے جاری کورس بھی مکمل نہ ہوسکے، کورس مکمل نہ ہونے سے سیکڑوں مریض دہری مشکلات کا شکار ہیں۔ سینٹرل پروکیورمنٹ کمیٹی نے 6 ماہ سے ادویات خریداری کی منظوری نہیں دی۔