Monday, May 6, 2024

سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں نرسنگ اسٹاف کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری رہی ‏

سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں نرسنگ اسٹاف کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری رہی ‏
July 6, 2019
کراچی ( 92 نیوز)  سندھ بھر کے سرکاری اسپتالوں میں نرسنگ اسٹاف نے ہیلتھ اور رسک الاؤنسز سمیت دیگر مطالبات کیلئے 3 دن سے ہڑتال کر رکھی ہے ، کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال کے باعث وارڈز میں داخل مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں نرسنگ عملے کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری رہی ،  مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے کوئی موجود نہ رہا ، مسیحا پریس کلب پر دھرنا دیے رہے ۔ نرسنگ اسٹاف کی ہڑتال کے باعث اسپتالوں میں داخل مریضوں کا کوئی پُرسان حال نہیں ،سول، جناح اور لیاری سمیت دیگر اسپتالوں میں داخل مریض اور تیماردار رُلنے لگے ۔ نرسنگ اسٹاف کی غیرموجودگی کے باعث سول اسپتال میں داخل کئی مریضوں کے آپریشن ملتوی کرنے پڑگئے ۔ ایم ایس سول اسپتال کے مطابق ہڑتال طویل ہوئی تو مشکلات بڑھ سکتی ہیں ۔ تین دن سے مریضوں کو چھوڑ کر ہڑتال پر بیٹھے مظاہرین کا کہنا ہے ہیلتھ اور رسک الاؤنس دیا جائے جبکہ وظیفہ بڑھایا اور ترقیاں بھی دی جائیں ۔