Thursday, April 25, 2024

سندھ کے سائیں بیمار پڑ گئے

سندھ کے سائیں بیمار پڑ گئے
January 2, 2016
کراچی (92نیوز) سائیں کا ایک ہفتے میں دوسری بار طبی معائنہ کر لیاگیا۔ کراچی آپریشن کے کپتان کی پہلے دل کی دھڑکنیں تیز ہوئیں اور اب گلا خراب ہو گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی کے جناح اسپتال میں معائنہ کرایا‘ سی ٹی اسکین بھی کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی طبیعت پھر ناساز ہوگئی۔ پیر کو انہوں نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیز میں دھڑکنیں تیز ہونے کے سبب دل کا معائنہ کرایا تھا جہاں ابتدائی رپورٹس کے بعد ڈاکٹروں نے کلیئر قرار دیا تھا۔ اب کراچی آپریشن کے کپتان ایک بار پھر گلے کی تکلیف کی وجہ سے دس گاڑیوں کے پروٹوکول میں جناح اسپتال پہنچ گئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں معائنہ کرایا۔ ڈاکٹروں کے مشورے پر انہوں نے اسپتال سے ہی ایم آر آئی اور الٹرا ساونڈ بھی کرایا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کے تمام ٹیسٹ کلئیر ہیں۔ وزیراعلیٰ ہاو¿س کے ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ گلے میں تکلیف کی وجہ سے طبی معائنہ کرانے اسپتال گئے تھے۔