Sunday, September 8, 2024

سندھ کے خلاف انتقامی سیاست ہورہی ہے  : مولابخش چانڈیو

سندھ کے خلاف انتقامی سیاست ہورہی ہے  : مولابخش چانڈیو
January 10, 2016
کراچی(92نیوز)سندھ کے مشیر اطلاعات مولابخش چانڈیو نے ایک بار وفاق کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا کہا کہ سندھ کے خلاف انتقامی سیاست ہورہی ہے  اگر ایک صوبہ بے چین ہوگا تو سکون دوسرے کسی صوبے میں بھی نہیں ہوگا۔ پیپلز پارٹی میڈیا سیل میں پریس کانفرنس تو تھر سے متعلق تھی  مگرمشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے یہاں بھی وفاق کو نہ بخشا  کہتے ہیں  نوے کی دہائی کی انتقامی سیاست کی جارہی ہے سندھ میں بے چینی ہوگی تو سکون کہیں اوربھی نہ ہوگا  مولا بخش چانڈیو نے اس بار چودھری نثار کے ساتھ ساتھ  وزیراعظم  وزیراعلیٰ پنجاب پر تنقید کے تیر برسائے مشیر اطلاعات نے اپوزیشن جماعتوں کے گرینڈ الائنس کو راجاؤں کا اتحاد قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پنجاب کو جنت کا ٹکڑا سمجھتے ہیں جس طرح سندھ کا میڈیا ٹرائل ہورہا ہے وفاق کا بھی کیا جائے ۔