Tuesday, May 21, 2024

سندھ کے تمام اضلاع میں کرائم سین یونٹ کے قیام کا فیصلہ

سندھ کے تمام اضلاع میں کرائم سین یونٹ کے قیام کا فیصلہ
November 2, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) سندھ کے تمام اضلاع میں کرائم سین یونٹ کے قیام کا فیصلہ کر لیا گیا۔

صوبائی کابینہ نے تمام اضلاع میں کرائم سین یونٹس کے قیام کی منظوری دیدی۔ کراچی پولیس رینج میں آٹھ کرائم سین یونٹس قائم کیے جا رہے ہیں۔ کرائم سین یونٹس کے لئے انیس کروڑ چوالیس لاکھ روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی ہے۔ کرائم سین یونٹس ہر ضلع کے پولیس ہیڈ کوارٹر یا ایس ایس پی میں قائم کیے جائیں گے۔ پہلے سے فعال دس کرائم سین یونٹس کے عملے کو دیگر اضلاع میں تعنیات کیا جائے گا۔

ہر ضلع کے کرائم سین یونٹ کو مطلوبہ آلات و گاڑی فراہم کی جائے گی۔ کرائم سین یونٹس کے لئے سترہ کروڑ بہتر لاکھ روپے کی گاڑیاں خریدی جائیں گی۔

دوسری جانب سندھ حکومت نے سندھ اربن اموویبل پراپرٹی ٹیکس ایکٹ میں ترامیم کا فیصلہ کیا ہے۔ مجوزہ ترامیم کے تحت پراپرٹی ٹیکس میں رعایت دینے کا اختیار کابینہ کے سپرد ہو گا۔  عبادت گاہوں اور قبرستان کے لئے استعمال ہونے والی زمین پر پراپرٹی ٹیکس کا اطلاق نہیں ہو گا۔

بیوہ، کمسن یتیم اور مستقل معذور افراد پر بھی پراپرٹی ٹیکس کا اطلاق نہیں ہو گا۔ پراپرٹی ٹیکس میں ترامیم کا مسودہ سندھ اسمبلی اجلاس میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔