Friday, April 19, 2024

سندھ کے تعلیمی بورڈز نے طلبہ کو پروموٹ کرنے کیلئے تجویز تیار کر لی

سندھ کے تعلیمی بورڈز نے طلبہ کو پروموٹ کرنے کیلئے تجویز تیار کر لی
May 8, 2020
 کراچی (92 نیوز) سندھ کے تعلیمی بورڈز نے طلبہ کو پروموٹ کرنے کیلئے تجویز تیار کرلی۔ میٹرک اور انٹرامتحانات منسوخ ہونے پر طلبہ کو ایوریج مارکس دیئے جائیں گے۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے اعلان کے بعد صوبہ سندھ کے تعلیمی بورڈز نے طلبا کو پروموٹ کرنے کے لئے پروپوزل تیار کرلیا ۔ میٹرک اور انٹر میڈیٹ امتحانات منسوخ ہونے پر طلبا کو ایورج مارکس دئے جائیں گے جبکہ تمام طلبا کو 5 فیصد گریس مارکس بھی دئے جائیں گے۔ طلبا کے گزشتہ امتحان کی کارگردگی کو مدد نظر رکھتے ہوئے انہیں اگلی کلاس میں پروموٹ کیا جائیگا۔ سندھ بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کے چئرمینز وزیر تعلیم سندھ کو پروپوزل پیش کریں گے۔ وزیر تعلیم سعید غنی چند روز میں اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس طلب کریں گے جہاں وہ تمام تر صورتحال کو دیکھتے ہوئے حتمی فیصلہ کریں گے۔ دوسری جانب انٹر میڈیٹ بورڈ کے چئرمین کا کہنا ہے کہ انہوں نے پروپوزل میں ایک پرچے میں فیل ہونے والے طلبا کو پاسنگ مارکس دے کر پروموٹ کرنے کی سفارش کی ہے۔