Sunday, May 19, 2024

سندھ کے تعلیمی ادارے موسم سرما کی تعطیلات کے بعد دوبارہ کھل گئے

سندھ کے تعلیمی ادارے موسم سرما کی تعطیلات کے بعد دوبارہ کھل گئے
January 3, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) سندھ کے تعلیمی ادارے موسم سرما کی تعطیلات کے بعد دوبارہ کھل گئے۔ 

کراچی سمیت سندھ کے تمام اضلاع میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد اسکول دوبارہ کھل گئے۔ سردی کی لہربرقرار ہونے کی وجہ سے بچے خوب تیاری کرکے اسکول پہنچے۔ کسی نے کوٹ پہنا، کسی نے سوئٹر، کوئی سر پر گرم ٹوپی پہن کر آیا تو کوئی دستانے۔

کراچی میں اسکول کے پہلے دن حاضری معمول سے کم نظر آئی، تاہم جو بچے آئے اُنہوں نے بھی کہا کہ صبح اُٹھنے میں دشواری تو ہوئی لیکن پڑھائی بھی ضروری ہے۔

سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں بھی تعلیمی ادارے کھل گئے۔ طالب علم خوب تیاری کے ساتھ صبح سویرے اسکول پہنچے۔ کہا کہ چھٹیوں میں بہت مزہ آیا اب دل لگا کر پڑھیں گے۔

سکھرسمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی اسکول کھل گئے۔ بچوں نے سردی سے بچنے کے لئے گرم کپڑے اور کورونا وائرس سے بچنے کے لئے چہرے پر ماسک پہنے ہوئے تھے۔