Friday, May 17, 2024

سندھ کے تاجر مارکیٹیں 8 بجے بند کرنے کے فیصلے پر تحفظات کا شکار

سندھ کے تاجر مارکیٹیں  8 بجے بند کرنے کے فیصلے پر تحفظات کا شکار
April 6, 2021

کراچی (92 نیوز) حکومت سندھ نے کورونا کے پیش نظر کاروباری اوقات میں کمی کردی جس سے تاجر برادری پریشان ہو گئے ۔ تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے تجاروں کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں سیزن کاٹائم ہے،اوقات کارکم ہونےپر رش بڑھ جائےگا۔

کوروناوائرس کی تیسری لہر خوفناک شکل اختیار کرنے لگی  جس پر  سندھ حکومت نے  دکانیں اور مارکیٹس آٹھ بجے اورہفتے میں دودن بندرکھنے کاحکم دے دیا جس پر  تاجربرادری پریشان ہو گئی ۔

تاجروں نے مارکیٹ جلدی بند کرنے پر تحفظات کا اظہار کردیا، کہا کہ  پہلے ہی کوروباری سرگرمیاں متاثر ہیں، رمضان سےپہلےخریداری میں تیزی آتی ہے، گرمی کی وجہ سے لوگ شام میں مارکیٹوں کا رخ کرتے ہیں ، محدود وقت میں زیادہ رش لگ جائے گا۔

تاجروں نےمطالبہ کیاہےکہ مارکیٹس رات دس بجے تک کھولی رکھنے کی اجازت دی جائے۔