Saturday, April 27, 2024

سندھ کے بجٹ کا مجموعی حجم ایک ہزار ارب روپے سے کم، نیا ٹیکس نہ لگانے کی تجویز

سندھ کے بجٹ کا مجموعی حجم ایک ہزار ارب روپے سے کم، نیا ٹیکس نہ لگانے کی تجویز
June 12, 2020
کراچی (92 نیوز) آئندہ مالی سال کیلئے سندھ کے بجٹ کی تیاری آخری مراحل میں ہے، کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے اور سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں گریڈ وائز اضافے کی تجویز ہے، صوبائی بجٹ کا مجموعی حجم ایک ہزار ارب روپے سے کم ہوگا۔ مالی سال 21-2020 کے لیے سندھ کا میزانیہ تیاری کے مراحل میں سندھ کا بجٹ سترہ جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ سندھ حکومت نے آئندہ مالی سال کے لئے صحت، تخفیف غربت، فراہمی ونکاسی آب اور سماجی تحفظ کے ساتھ زراعت کے شعبوں کو ترجیحات میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئے مالی سال میں سندھ حکومت کے بجٹ میں نیا ٹیکس نہ لگانےکی تجویز ہے۔ خسارے کے بجٹ کا مجموعی حجم ایک ہزار ارب روپے سے کم ہوگا۔ رواں مالی سال کے مقابلے میں ترقیاتی بجٹ میں کمی ہوگی۔ سندھ حکومت کے مجموعی بجٹ کا نصف سے زائد تنخواہوں پنشن اور دیگر انتظامی وغیر ترقیاتی اخراجات کے لیے مختص ہوگا۔ محصولات کی وصولی کے اہداف پورے نہ ہونےکے سبب سندھ حکومت کو مشکلات کا سامنا ہے۔ سندھ کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں وپنشن میں 10 فیصد اضافے کی تجویز ہے جبکہ یہ تجویز بھی زیر غور ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ سلیب کے تحت کی جائے۔