Friday, March 29, 2024

سندھ کے اکلوتے برنز سنٹر کے آپریشن تھیٹر کے ائیر کنڈیشنڈ خراب ‏

سندھ کے اکلوتے برنز سنٹر کے آپریشن تھیٹر کے ائیر کنڈیشنڈ خراب ‏
April 14, 2019

کراچی ( 92 نیوز ) سندھ کے اکلوتے برنز سنٹر کے آپریشن تھیٹر کے ائیر کنڈیشنڈ خراب  ہو گئے ۔

کراچی میں قائم صوبہ سندھ کے واحد برنز سنٹر کے آئی سی یواورآپریشن تھیٹرمیں لگےکئی  ائرکنڈیشنڈ غیرفعال ہوگئے شدید گرمی میں مریضوں کابھی براحال ہے۔

ساٹھ بستروں پرمشمتل اسپتال کے اے سی  خراب ہونے کے باعث  اسپتال میں  بڑی سرجری بند کردی گئی ہیں۔

وارڈز میں لگے ایئرکنڈیشنڈ کام نہیں کررہے ہیں ،جس کی وجہ سےگرمی میں مریضوں کوشدیدمشکلات کاسامنا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کاکہناہے کہ کچھ ایئرکنڈیشنڈ خراب ہیں ان کی جگہ نئےلگائے جائیں گے۔

برنز سنٹر ایئرکنڈیشنڈ خراب ہونے سے زیرعلاج جھلسے ہوئے مریضوں میں انفیکشن  بڑھنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔