Wednesday, May 8, 2024

سندھ کے اسکولوں میں 10 سے 15 روز چھٹیاں بڑھانے کی تجویز

سندھ کے اسکولوں میں 10 سے 15 روز چھٹیاں بڑھانے کی تجویز
March 11, 2020
 کراچی (92 نیوز) سندھ کے اسکولوں میں 10 سے 15 روز چھٹیاں بڑھانے کی تجویز دے دی گئی۔ وزیر تعلیم کی زیر صدارت کرونا وائرس کے حوالے سے اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں میں چھٹیاں بڑھانے پر مشاورت مکمل کر لی گئی ۔ اسٹیرنگ کمیٹی کے ارکان میں چھٹیوں کے معاملے پر اختلاف بھی سامنے آئے لیکن اسٹیرنگ کمیٹی کے بیشتر ارکان نے چھٹیاں بڑھانے کی حمایت کر دی۔ اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں میٹرک کے امتحانات آگے بڑھانے کی تجویز بھی دی گئی۔ ماہرین صحت کی رائے پر چھٹیوں کی تجویز بارے بھی غور کیا گیا ہے ۔ اسٹیرنگ کمیٹی میں ارکان نے تجویز دی کہ دس سے پندرہ روز کی چھٹیاں بڑھائی جانے چاہیے ۔ میٹرک امتحانات بھی دس سے پندرہ روز آگے بڑھانے چاہیے۔ اسٹیرنگ کمیٹی کی تجاویز وزیر اعلی سندھ کے سامنے رکھی جائیں گی۔ صوبے میں چھٹیاں بڑھانے کا حتمی فیصلہ وزیر اعلی سندھ کرینگے۔