Friday, March 29, 2024

سندھ کے آئندہ مالی سال کا بجٹ آج سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

سندھ کے آئندہ مالی سال کا بجٹ آج سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا
June 14, 2019
 کراچی (92 نیوز) سندھ کے آئندہ مالی سال کا بجٹ آج سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ نائنٹی ٹونیوز نے سندھ کے بجٹ کی دستاویزات حاصل کر لیں۔ سندھ کا بجٹ 12 کھرب 30 ارب روپے سے زائد ہو گا۔ سندھ  حکومت کیا کمائے گی کیا خرچ کرے گی، سب حساب کتاب لگا لیا گیا۔ آئندہ مالی سال کا بجٹ آج سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ نائنٹی ٹونیوز کو حاصل ہونے والی دستاویزات کے مطابق سندھ کا بجٹ 12 کھرب 30 ارب روپے سے زائد ہو گا۔ اخراجات کا تخمینہ 12 کھرب 14 ارب روپے لگایا گیا ہے۔ سندھ کو وفاق سے 835 ارب روپے ملیں گے۔ صوبائی وصولیوں کا ہدف 355 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔ ترقیاتی کاموں کے لئے 283 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے سندھ بجٹ میں 40 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔  کراچی میں 29 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔ کے فور منصوبے کے لئے 25 ارب 55 کروڑ روپے رکھیں جائیں گے۔ایس تھری منصوبے کے لئے 2 ارب روپے مختص کئے جائیں گے۔ بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 26 ارب 86 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ٹی پی تھری منصوبے کے لیے پانچ ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ سندھ سے غربت کے خاتمے کے حوالے سے 12 ارب 30 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ واٹر سپلائی، ڈریننج اور کچرا ٹھکانے لگانے کے لیے 22 ارب 95 کروڑ مختص کئے گئے ہیں۔