Tuesday, April 23, 2024

سندھ کے 6اضلاع قحط سالی کا شکار، صوبائی حکومت نے ریلیف آپریشن کا دائرہ بڑھادیا

سندھ کے 6اضلاع قحط سالی کا شکار، صوبائی حکومت نے ریلیف آپریشن کا دائرہ بڑھادیا
August 28, 2018
کراچی ( 92 نیوز) سندھ کے 6 اضلاع میں قحط کی صورتحال سے   2 لاکھ خاندان متاثر ہیں ،  لاکھوں جانور بھی خشک سالی کا شکار ہیں جس کے باعث  1 سندھ حکومت نے ریلیف آپریشن کا دائرہ بڑھادیا ۔  وزیراعلیٰ سندھ نے جنگلات کی ہزاروں ایکڑ غیر قانونی الاٹ زمین واپس لینے کا حکم دیا ہے۔ کوہستان سے کارونجھر تک قحط کی صورتحال، وادی مہران کے چھ اضلاع خشک سالی کا شکار ہوگئے۔تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، دادو، جامشورو اور قمبر میں دو لاکھ خاندان قحط سے متاثر ہیں ۔ سندھ حکومت نے حالات کے پیش نظر ریلیف آپریشن کا دائرہ بڑھادیا، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں قحط زدہ علاقوں میں گندم کی تقسیم جانوروں کے چارے اور متبادل ذرائع سے پانی کی فراہمی کا حکم دیا۔ دوسرے اجلاس میں محکمہ جنگلات کے حکام نے آگاہ کیا کہ صوبے کی 64 ہزار ایکڑ زمین غیر قانونی الاٹ کی گئی، محکمے کی زمین پر قبضہ الگ ہے، 17 ہزار ایکڑ قبضہ مافیا سے واگزار کرالی، وزیراعلیٰ نے محکمہ جنگلات کی زمین واگزار کرانے اور غیر قانونی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کے احکام دئیے۔ اجلاس میں  فیصلہ ہوا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں پچاس لاکھ  پودے اگانے اور نئے جنگلات بنانے کا کام تیز کیا جائے گا۔