Wednesday, April 24, 2024

سندھ کے 29اضلاع میں ڈی آر اوز کی ذمہ داریاں سنبھالنے والے ججز نے حلف لےلیا

سندھ کے 29اضلاع میں ڈی آر اوز کی ذمہ داریاں سنبھالنے والے ججز نے حلف لےلیا
May 16, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) صاف، شفاف الیکشن کروانے ، قوم کے اعتماد پر پورا اتر نے کیلئے سندھ کے 29اضلاع میں ڈی آر اوز کی ذمہ داریاں سنبھالنے والے ججز نے حلف لےلیا۔ سندھ کے 29 اضلاع میں ڈی آر اوز کی ذمہ داریاں سنبھالنے والے ماتحت عدلیہ کے سینئر ججز نے کراچی میں حلف اٹھا لیا،  الیکشن کمشنر سندھ یوسف خٹک کہتے ہیں الیکشن کمیشن کا اسٹاف بلاخوف و خطر فرائض انجام دے گا ۔ تقریب میں الیکشن کمیشن پاکستان کے رکن عبدالغفار سومرو بھی شریک ہوئے ، ان کا کہنا تھا کہ شفاف انتخابات کروانا ہماری ذمہ داری ہے،کوتاہی نہیں برتیں گے۔