Saturday, April 20, 2024

سندھ کے 14اضلاع میں ووٹرز کی تعداد کم ہونے کا انکشاف

سندھ کے 14اضلاع میں ووٹرز کی تعداد کم ہونے کا انکشاف
March 3, 2019
کراچی ( 92 نیوز )ملک بھر میں 18سال کے نوجوانوں اور ووٹرز کی تعداد بڑھ رہی ہے مگر کراچی سمیت سندھ کے چودہ اضلاع میں ووٹرز کی تعدادکم ہوگئی۔ روزنامہ نائنٹی ٹو نے الیکشن کمیشن کے حیران کن اعداد شمارپرخصوصی رپورٹ شائع کردی۔ رپورٹ کے مطابق کراچی کے ضلع وسطی میں ایک ماہ کے دوران اکتیس ہزار چارسوچار ووٹ کم ہوئے۔ ووٹرز کی تعداد سترہ لاکھ تہتر ہزارنوسوساٹھ سے کم ہوکرسترہ لاکھ بیالیس ہزار پانچ سو چھپن ہوگئی۔ بدین ،دادو ، مٹیاری ،جنوبی ، شکارپور سمیت 14اضلاع میں بھی مردوخواتین ووٹرز کی تعداد کم ہوئی۔ الیکشن کمیشن کے اعداد وشمار کا دوسرا حیران کن پہلو چند اضلاع میں ووٹرز کی تعداد میں حیران کن اضافہ بھی ہے ۔ضلع غربی میں ایک ماہ کے دوران سب سے زیادہ تینتس ہزار پانچ سو اکتیس ووٹ بڑھ گئے ۔ملیر میں بھی اکیس ہزار دوسو ہندرہ ووٹ کا اضافہ ہوا۔ سیاسی لحاظ سے ضلع وسطی ایم کیوایم کا مضبوط گڑ ھ جبکہ ضلع ملیر اور غربی کو پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتوں کا اثر ورسوخ ہے ۔