Thursday, May 2, 2024

سندھ کی نو مسلم لڑکیوں کے تحفظ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

سندھ کی نو مسلم لڑکیوں کے تحفظ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
May 17, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) سندھ کی نو مسلم لڑکیوں کے تحفظ کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ عدالت عالیہ میں سکھر کی دعا فاطمہ اور خیر پور کی غلام عائشہ کی تحفظ فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ سندھ کی خواتین کے معاملے میں سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیوں نہیں کیا جاتا؟؟لڑکیوں کے وکیل عمیر بلوچ کا کہنا تھا کہ وہاں جانے میں جان کا خطرہ ہے۔ خدشہ ہے کہ لڑکیوں کو سندھ ہائیکورٹ پہنچنے سے پہلے ہی قتل کر دیا جائے گا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ ہم آپ لوگوں کو سندھ ہائیکورٹ پر مکمل یقین ہونا چاہییے۔ سندھ کا معاملہ سندھ ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار بنتا ہے۔ اُسی سے رجوع کیا جائے۔ عدالت نے دونوں لڑکیوں کی درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔ نومسلم لڑکیوں نے شادی کے بعد شوہروں کے ہمراہ تحفظ کے حصول کیلئے گذشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔