Friday, March 29, 2024

سندھ کی صوبائی اپیکس کمیٹی کا ہنگامی اجلاس  طلب

سندھ کی صوبائی اپیکس کمیٹی کا ہنگامی اجلاس  طلب
July 11, 2015
کراچی(92نیوز)شہرمیں امن وامان کی صورت حال پر حکومت سندھ نے صوبائی اپیکس کمیٹی  کا ہنگامی اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں بلا یا گیا یہ اجلاس بڑی اہمیت کا حامل ہے جسے تعطیل کے باوجود  بلایا گیا ہے۔ اجلاس میں سندھ میں  رینجرز کے قیام اور اختیارات پر غور کیاجائے گا۔اجلاس میں اپیکس کمیٹٰی کے فیصلوں کی روشنی میں امن وامان اور کرپشن کے خلاف کارروائی کا جائزہ لیا جائےگا۔