Saturday, May 18, 2024

سندھ کی سیاست میں مثبت تبدیلی، جیالوں، کھلاڑیوں میں برف پگھلنے لگی

سندھ کی سیاست میں مثبت تبدیلی، جیالوں، کھلاڑیوں میں برف پگھلنے لگی
April 28, 2019
 کراچی (92 نیوز) سندھ کی سیاست میں مثبت تبدیلی آنے لگی۔ جیالوں اور کھلاڑیوں میں برف پگھلنے لگی۔ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف میں اعلیٰ سطح پر رابطے بحال ہوگئے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کی قیادت میں وفود کی ملاقات ہوئی جس میں سیز فائر پر اتفاق ہو گیا۔ ملاقات میں اسمبلی اور اسمبلی سے باہر سیاسی تلخیاں ختم کرنے، متنازعہ بیان بازی اور قیادت کے خلاف بات نہ کرنے کا فیصلہ بھی ہوا جبکہ سندھ اسمبلی میں قائمہ کمیٹیوں کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ پیپلز پارٹی نے تمام فیصلے مشاورت سے کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ دونوں جماعتوں کے وفود کی ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی۔ تحریک انصاف نے بھی وفاق کے ساتھ سندھ کے حل طلب امور اور عوامی مسائل حل کرانے میں تعاون کا یقین دلادیا۔