Friday, March 29, 2024

سندھ کی ساحلی پٹی پر طوفانی بارشوں کی تباہ کاریاں جاری

سندھ کی ساحلی پٹی پر طوفانی بارشوں کی تباہ کاریاں جاری
August 17, 2019
کراچی( 92 نیوز) سندھ کی ساحلی پٹی پر طوفانی بارشوں کی تباہ کاریاں جاری ہیں ۔  ٹھٹھہ سمیت دیگر علاقوں کی حالت قابل رحم ہے جب کہ   350 کے قریب دیہات تاحال زیر آب ہیں ۔ علاقہ  مکین بے یار و مدد گار اور  نقل مکانی پر مجبور ہوگئے جبکہ سندھ حکومت کا کوئی نمائندہ حال تک پوچھنے نہ آیا۔ سندھ میں طوفانی بارشوں سے تباہ کاریاں  جاری ہیں ، ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی و دیگر علاقوں کی حالت انتہائی خراب  ہے ، متاثرین سندھ حکومت کی امداد کے منتظر ہیں جبکہ تاحال کوئی حکومتی نمائندہ ان تک نہ پہنچ سکا۔ ساکرو، گاڑو، کیٹی بندر اور گھارو کے 350 دیہات  تاحال پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں ، علاقے زیرآب آنے کے باعث رہائشی اپنا گھر بار چھوڑ کر نقل مکانی اور محفوظ مقام پر پناہ لینے پر مجبور ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے صورتحال پر  کہا کہ  کئی یونین کونسلوں کا دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے  جبکہ بااثر افراد نے اپنی مِلوں کو بچانے کیلئے دیہاتوں کو ڈبودیا، سینکڑوں گاؤں پانی کی نذر ہونے سے بچے، خواتین اور مرد پولٹری فارم میں گزر بسر کررہے ہیں  جہاں پینے کیلئے صاف پانی تک دستیاب نہیں ۔ دوسری جانب  سیم نالوں میں شگاف پڑنے سے  متعدد دیہات کیلئے خطرات مزید بڑھ گئے ہیں ۔