Saturday, April 20, 2024

سندھ کی جیلوں میں منظم نیٹ ورک کا انکشاف،تبادلہ کا فیصلہ

سندھ کی  جیلوں میں منظم نیٹ ورک کا انکشاف،تبادلہ کا فیصلہ
August 29, 2018
کراچی ( 92 نیوز) سندھ کی  جیلوں میں منظم نیٹ ورک کا انکشاف ہواہے،ڈی آئی جی جیل نے نیٹ ورک توڑنے کےلئے بڑے پیمانے پر پرانے افسران کے تبادلوں کافیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق برسوں سے جیلوں میں تعینات افسران اور اہلکاروں  نیٹ ورک کاحصہ ہیں ،  ان کے مرضی کے بغیر جیل میں پتہ بھی نہیں ہلتا۔ ذرائع کے مطابق رقم لیکر قیدیوں کو ہرطرح کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ ڈی آئی جی جیل ناصر آفتاب نے نیٹ ورک توڑنے کا فیصلہ کرتےہوئے کہا کہ تمام جیلوں میں تعینات پرانے افسران کو تبدیل کیا جائے گا۔ انہوں نے 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں  82افسران و اہلکاروں کا تبادلہ کردیا گیا ہے ۔ ڈی آئی جی جیل کاکہناہےکہ تبادلے جرائم پیشہ عناصر سے رابطوں کے انکشاف کے بعد کیے جارہے ہیں ، جیل میں تبادلوں کے حوالے سے نئے قوائد ضوابط بنائے ہیں۔کوئی بھی اہلکار اب ایک سال سے زیادہ کسی جیل میں تعینات نہیں ہوگا۔