Thursday, April 18, 2024

سندھ کی تین اپوزیشن جماعتوں نے مشترکہ طور پر بجٹ اور امن و امان کے حوالے سے حکومت کو تجاویز  پیش کردیں

سندھ کی تین اپوزیشن جماعتوں نے مشترکہ طور پر بجٹ اور امن و امان کے حوالے سے حکومت کو تجاویز  پیش کردیں
June 1, 2015
کراچی(92نیوز)سندھ کی تین اپوزیشن جماعتوں نے مشترکہ طور پر بجٹ اور امن و امان کے حوالے سے حکومت کو تجاویز پیش کردیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی، ن لیگ اور فنکشنل لیگ کے اراکین کا مشترکہ اجلاس ہوا ۔ اجلا س میں پی ٹی آئی کے ثمر علی خان فنکشنل لیگ کے نند کمار اور ن لیگ کے شفیع جاموٹ نے شرکت کی ۔ اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ تعلیم امن وامان اور صحت پر آنے والے بجٹ میں رقم بڑھائی جائے۔ شہر سے پانی کا بحران ختم کیا جائے اور صرف ایک رہائشی منصوبے کو پانی کی فراہمی کے لیے پورے شہر کو سزا نہ دی جائے ۔ حکومت پر چیک اینڈ بیلنس رکھے ہوئے ہیں لیکن مستقبل کی منصوبہ بندی نہیں کی جارہی ہے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے کاغذات میں دکھائے گئے لیکن زمین پر کوئی حقیقت میں کوئی ترقی ہوتی نظر نہیں ارہی ہے ۔