Thursday, May 9, 2024

سندھ کی تمام ٹاؤن، میونسپل کمیٹیز کو کچرا اٹھانے کیلئے سامان دینے کا فیصلہ ‏

سندھ کی تمام ٹاؤن، میونسپل کمیٹیز کو کچرا اٹھانے کیلئے سامان دینے کا فیصلہ ‏
January 25, 2020
کراچی ( 92 نیوز)  سندھ میں بلدیاتی انتخابات قریب آتے ہی صوبائی حکومت میونسپل کمیٹیز پر مہربان ہوگئی  اور تمام ٹاؤن، میونسپل کمیٹیز کو آگ بجھانے کے آلات اور کچرہ اٹھانے کے لیے گاڑیاں اور مشینری دینے کی ٹھان لی  ۔ سکھر، حیدرآباد، لاڑکانہ نوابشاہ، میرپورخاص میں  15 اسنارکل بھی فراہم کی جائیں گی  جبکہ  کراچی کو بھی مزید 15 فائر ٹینڈرز ملنے کا امکان ہے ۔ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا موسم قریب   ہے ، پیپلزپارٹی کی سندھ حکوت نے بھی تیاریاں شروع کردیں  ،  4 سال بعد بلدیاتی کونسلز کو  فائر ٹینڈرز، کچرا اٹھانے کیلئے گاڑیاں اور اسنارکل دینے کا خیال آگیا ۔ وزیراعلیٰ  مرادعلی شاہ کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 88 سے زائد فائر ٹینڈرز خریدے جائیں گے  ، تمام ٹاؤنز اور میونسپل کمیٹیوں کو ضرورت کے حساب سے فراہم کیے جائیں گے ۔ جیالی سرکار نے آگ بجھانے کے آلات اور میونسپل سروسز کی دیگر مشینری کیلئے رواں سال کے بجٹ میں مختص 4 ارب روپے میں سے ڈیڑھ ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے  جبکہ خریداری کیلئے انٹرنیشنل ٹینڈرز کیےجائیں گے ۔