Sunday, May 5, 2024

سندھ کی اپوزیشن جماعتوں نے صوبائی بجٹ مسترد کر دیا

سندھ کی اپوزیشن جماعتوں نے صوبائی بجٹ مسترد کر دیا
June 27, 2020

کراچی ( 92 نیوز) سندھ کی اپوزیشن جماعتوں نے صوبائی بجٹ کو مسترد کردیا ، مشترکہ پریس کانفرنس میں کہاکہ کراچی کی عوام کو اس بار بھی بجٹ میں صرف بیوقوف بنایا گیا، کراچی کے لئے جو کہا وہ سب جھوٹ  ہے۔

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کےرہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی  جس میں  سب نے سندھ حکومت کےبجٹ کو مستردکردیا،  حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بجٹ میں کراچی کے لئے جو کہا وہ سب جھوٹ  ہے ، کراچی کو پانی دو۔ سڑکیں دو کچرا اٹھاؤ ، ایمبولینس نہیں دی۔ جعلی ڈومیسائل پر نوکریاں بانٹیں گئیں۔

ایم کیو ایم کے رہنما کنور نوید جمیل نے کہا  کہ کراچی کے لئے کوئی اسکیم متعارف نہیں کرائی ،  احتجاج جاری رہے گا کل اس میں عوام بھی شامل ہوں گے۔

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کےرہنما حسنین مرزا نےکہاکہ سندھ حکومت کےبارہ برسوں کےکرتوت عوام کےسامنےہیں۔اپوزیشن جماعتوں کےرہنماوں کاکہناتھاکہ سندھ حکومت صوبے کےعوام کو حقوق نہیں دےرہی ہے۔