Thursday, September 19, 2024

سندھ : کچی آبادی کا وزیر شہری پلاٹوں پر قبضہ کرنیوالے مافیا کا سرغنہ نکلا

سندھ : کچی آبادی کا وزیر شہری پلاٹوں پر قبضہ کرنیوالے مافیا کا سرغنہ نکلا
March 6, 2016
کراچی(92نیوز)سندھ کچی آبادی کے وزیر  طارق مسعود آرائیں شہری پلاٹوں پر قبضہ کرنے والے مافیا کے سرغنہ نکلے ، وزارت  ملی  ہے کچی آبادی کی اور کام  ہے پکی آبادیوں اور ریلوے کی زمینوں پر قبضہ کرانا۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں چائنا کٹنگ کا  کاروبار ایک بار پھر شروع ہوگیا قبضہ مافیا کے لئے سب سے آسان اور منافع بخش ہدف ریلوے کی زمین  بن گئی ہے ۔ گلستان جوہر کے علاقے حسین ہزارہ گوٹھ سے ملحقہ  کراچی سرکلر  ریلوے کی سیکڑوں ایکڑ سرکاری زمین  پر راتوں رات قبضہ  کرکے اسے  کچی آبادی کا حصہ قرار دیکر  فروخت کرنے کا سلسلہ   جاری ہے جبکہ قبضہ کی جانے والی زمین پر تیزی سے تعمیرات  کی جارہی  ہیں ۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سرکاری زمین پر قبضہ  کرکے ان پر عمارتیں تعمیر کرنے اور پھر فروخت کرنے والے گروہ   کو   صوبائی وزیر طارق مسعود آرائیں  محکمہ کچی آبادی  کے حکام اور پولیس  کی سرپرستی حاصل ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جب حکمران ہی قبضہ مافیا بن جائیں تو اس  شہر کی زمینوں  اور باغات کو کون بچائے گا ۔