Thursday, May 2, 2024

سندھ کورونا ٹاسک فورس کے بڑے فیصلے ، ان ڈور ڈائننگ کل رات سے بند

سندھ کورونا ٹاسک فورس کے بڑے فیصلے ، ان ڈور ڈائننگ کل رات سے بند
July 14, 2021

کراچی (92 نیوز) کورونا کی چوتھی لہر کے خطرے کے باعث سندھ کورونا ٹاسک فورس کے بڑے فیصلے سامنے آ گئے۔ ان ڈور ڈائننگ کل رات سے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

وزیراعلی سندھ کی زیرصدارت صوبائی کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ سندھ حکومت نے ایک بار پھر سخت فیصلے کر لئے۔ انڈور ڈائننگ کو کل رات سے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اسکول کلاس اول سے اٹھویں جمعہ سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نویں کلاس اور اس سے زائد تعلیمی ادارے سوائے امتحانات کے بند ہوجائینگے۔ پارکس، واٹر پارکس، سی ویو، ہاکس بے جمعے سے بند کر دی جائے گی۔ سنیما ، انڈور جمز اور انڈور کھیل بھی بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی میں گذشتہ روز مثبت کیسز کی شرح سترہ اعشاریہ گیارہ فیصد تھی۔