Friday, April 19, 2024

سندھ کورونا وائرس ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کا مسودہ تیار

سندھ کورونا وائرس ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کا مسودہ تیار
April 9, 2020
 کراچی (92 نیوز) سندھ کورونا وائرس ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کا مسودہ تیار کر لیا گیا۔ مسودہ منظوری کیلئے گورنر کو ارسال کیا جائے گا۔ آرڈیننس کے تحت تمام نجی اسکولز پر ماہانہ فیس میں بیس فیصد رعایت دینے کے پابند ہونگے۔ کم کی گئی بیس فیصد فیس مکمل معاف ہو گی۔ قسطوں میں وصول نہیں کی جائے گی۔ پانی بجلی گیس فراہم کرنے والے تمام ادارے رہائشی تجارتی اور صنعتی صارفین کو ریلیف دینے کے پابند ہونگے۔ ایک سے 260 یونٹ تک بجلی کا بل مکمل معاف کیا جائے گا۔ 261سے 350  یونٹس تک بجلی بل میں 25 فیصد رعایت دی جائے گی۔ 351سے چار سو یونٹس تک بجلی کا 50 فیصد بل قابل ادائیگی ہو گا۔ 80گز تک کے تمام پانی کے کنکشنز کے حامل بل معاف ہونگے۔ 81سے 160 گز کے پانی کے کنکشنز پر 25 فیصد بل معاف ہونگے۔ 161گز سے 240 گز کے پانی کنکشنز پر پچاس فیصد بل قابل ادائیگی ہونگے۔ 155یونٹ تک گیس کے بل معاف کیے جائینگے۔ 200یونٹ تک گیس کے بل پر 25 فیصد معاف ہو گا۔ تین سو یونٹس کے گیس بل پر پچاس فیصد رعایت ہو گی۔ تین سو یونٹس سے زائد گیس کا بل ادا کرنا ہو گا۔ ریلیف آرڈیننس میں کرایہ داروں کے لیے بڑے پیکج کا اعلان بھی شامل ہے۔ پچاس ہزار روپے سے کم کرایہ ادا نہیں کیا جائے گا۔ ایک لاکھ تک کرایہ ہونے کی صورت پچاس فیصد ادا کیا جائے گا۔ ایک لاکھ سے زائد کرایہ ہونے کی صورت مکمل ادا کیا جائے گا۔ آرڈینسس کی خلاف ورزی پر موقع پر سزا ہو گی۔ دس لاکھ روپے تک جرمانہ بھی کیا جا سکے گا۔ محکمہ قانون سندھ آرڈیننس کا مسودہ گورنر کو منظوری کے لیے ارسال کرے گا۔ منظوری کے بعد آرڈیننس یکم اپریل سے سندھ بھر میں نافذ ہو گا۔