Friday, May 10, 2024

سندھ کو منظم منصوبہ بندی کے تحت دیوار سے لگایا جارہا ہے ، بلاول بھٹو

سندھ کو منظم منصوبہ بندی کے تحت دیوار سے لگایا جارہا ہے ، بلاول بھٹو
August 29, 2021 ویب ڈیسک

نوابشاہ (92 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے سندھ کو منظم منصوبہ بندی کے تحت دیوار سے لگایا جارہا ہے۔

 چیئرمین پیپلزپارٹی سے مختلف علاقوں سے آئے پارٹی وفود کی ملاقاتیں ہوئیں۔ ملاقاتوں میں سیاسی امور اور علاقوں کے مسائل پر گفتگو ہوئی۔ بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ وفاقی حکومت کے امتیازی سلوک کی وجہ سے سندھ کے عوام میں بے چینی اور غم و غصہ ہے۔ سندھ کے عوام کو پانی کی تقسیم اور روزگار کے حوالے سے صوبے سے امتیازی سلوک پر تحفظات ہیں۔ بظاہر ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ سندھ کو منظم منصوبہ بندی کے تحت دیوار سے لگایا جارہا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کسی بھی صوبے کے عوام کے ساتھ امتیازی سلوک برداشت نہیں کیا جائے گا۔ عمران خان کے آمرانہ رویوں سے تمام صوبوں میں احساس محرومی جنم لے رہا ہے۔ ملکی صورت حال کو بھانپ رہے ہیں۔ عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔