Friday, April 26, 2024

سندھ کو ماضی میں  بے دردی سے لوٹا گیا ، حلیم عادل شیخ

سندھ کو ماضی میں  بے دردی سے لوٹا گیا ، حلیم عادل شیخ
March 8, 2020
کراچی ( 92 نیوز)ٌ  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  سندھ کو ماضی میں  بے دردی سے لوٹا گیا ، عمران خان کی جانب سے 278 ارب روپے کے منصوبے سامنے آچکے ہیں،  سکھر موٹر وے کا تحفہ عمران خان نے دیا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ  گزشتہ روز گورنر سندھ عمران اسماعیل نے منصوبوں کا افتاح کیا،   سنگ بنیاد سے لیکر افتتاح تک پیسے تحریک انصاف کی حکومت نے دیے،  ایم اے جناح روڈ زیر تعمیر ہے جس کی لاگت 80 ملین ہے،    حب سے 9 کلو میٹر کی پانی کی لائن پر 1.5 ارب روپے لاگت آئے گی۔؛ حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ  حیدر آباد، میرپور خاص، سکھر کو ایک ایک ارب کا فنڈ دیا گیا ہے،  صوبائی حکومت کا سندھ کے عوام کو کتوں اور مچھروں سے مروانے کا پلان ہے، آج تک شہر کو فائر ٹینڈرز نہیں دلوائے گئے، صوبائی حکومت نے شہر کو سونے کا انڈہ دینے والی مرغی سمجھا ہوا ہے، 50 فائر ٹینڈرز کراچی کو دیے جارہے ہیں۔