Thursday, May 9, 2024

سندھ کو حق نہ ملا تو عوام کیساتھ اسلام آبا پہنچوں گا، بلاول بھٹو

سندھ کو حق نہ ملا تو عوام کیساتھ اسلام آبا پہنچوں گا، بلاول بھٹو
May 26, 2019
کراچی ( 92 نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ کو حق نہ ملا تو عوام کیساتھ اسلام آبا پہنچوں گا۔ سندھ کے تین اسپتالوں کو وفاق کی جانب سے تحویل میں لینے پر بلاول بھٹو زرداری  نے وفاقی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ سندھ  کو حق نہ ملا تو عوام کیساتھ اسلام آباد جاؤں گا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تین بہترین اسپتال بنائے  ، جے پی ایم سی کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے ۔ چانڈکا چلڈر اسپتال آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ سول اسپتال، نیو کراچی، کورنگی اسپتالوں میں چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے تعاون سے خصوصی وارڈ قائم کر دیے ہیں ،جدید آلات سے بچوں کے امراض کی تشخیص کی جائے گی، دو ڈاکٹرز بیک وقت مریض بچوں کو دیکھیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ  پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ میں ایشیا میں سندھ چھٹے نمبر پر ہے،پاکستان میں سندھ اور انڈیا میں گجرات صوبہ سرفہرست ہیں،  :صوبہ سندھ دنیا کو لیڈ کر رہا ہے، وفاقی حکومت کے موجودہ اقدامات پاکستان، سندھ، ترقی اور  قوم کے خلاف ہیں۔