Friday, May 10, 2024

سندھ کو اسلام آباد کی کالونی سمجھنا بند کیا جائے ، مراد علی شاہ

سندھ کو اسلام آباد کی کالونی سمجھنا بند کیا جائے ، مراد علی شاہ
June 10, 2020
 کراچی (92 نیوز) وزیر اعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے کہا سندھ کو اسلام آباد کی کالونی سمجھنا بند کیا جائے۔ قومی اقتصادی کونسل کو مذاق نہ بنایا جائے۔ قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے گلے شکوے سامنے آ گئے ۔ کراچی میں  وزرا کے ہمراہ طویل پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا وہ قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد جانا چاہتے تھے تاہم انہیں ایئرپورٹ پر کہا گیا کہ آنے کی ضرورت نہیں۔ ویڈیو لنک شریک ہو جائیں۔ مراد علی شاہ نے الزام لگایا کہ جب وہ ویڈیو لنک پر وزیراعظم عمران خان سے مخاطب تھے تو ان کی آڈیو بار بار بند ہو تی رہی۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ  بجٹ سے دو روز قبل کونسل کے اجلاس کا کیا فائدہ؟ اس سال ترقی کی شرح منفی دو اعشاریہ چھ فیصد ہو گی۔ وفاق کا دو اعشاریہ ایک فیصد کا دعویٰ جھوٹا ہے۔ نیا قومی مالیاتی کمیشن غیر آئینی ہے۔ قرضہ انکوائری کمیشن میں سندھ کے افسروں سے غلط رویہ رکھا گیا۔ وزیراعظم کو بتا دیا ایسے نہیں چلے گا۔