Friday, April 19, 2024

سندھ کابینہ کے وزرا ، مشیر اور معاونین تین ماہ تنخواہیں نہیں لیں گے

سندھ کابینہ کے وزرا ، مشیر اور معاونین تین ماہ تنخواہیں نہیں  لیں گے
April 27, 2020

کراچی ( 92 نیوز) سندھ کابینہ نے بڑا فیصلہ کرلیا ،  سندھ کابینہ کے وزرا ، مشیر اور معاونین  مزید تین ماہ تنخواہیں  نہیں لیں گے ۔

مشیر قانون  سندھ مرتضیٰ وہاب نےٹوئٹر پیغام میں انکشاف کیا  کہ سندھ کابینہ نے کڑے وقت میں بڑا اہم فیصلہ کیا ہے جس کے تحت سندھ کے وزرا ، مشیر اور معاونین مزید تین ماہ تنخواہیں نہیں لیں گے ۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ  کوروناوائرس کے سبب مالی مشکلات کی بنا پر کابینہ ارکان نے تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا۔